اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے دمشق کے علاقہ حمیدیہ میں عدالت کی عمارت کے اندر بم دھماکہ کر دیا جس کی وجہ سے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ خودکش حملہ آور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ عدالت کی عمارت میں گھس گیا اور دھماکہ کی وجہ سے دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
اٹارنی جنرل کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ۳۰ افراد شہید اور ۴۵ زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲